Monday 6 July 2015

General Workers Jobs In Malaysia

General Workers Jobs In Malaysia

Jobs In Express Newspaper On 06 July, 2015(Monday)


Security Guards Jobs In Uae

Security Guards Jobs In Uae

Jobs In Express Newspaper On 06 July, 2015(Monday)


Welder Fabricator Foreman Jobs In Uae

Welder Fabricator Foreman Jobs In Uae

Express Newspaper On 06 July, 2015(Monday)


Electrician Technician Foreman Driver & Labour Jobs In Saudi Arabia

Electrician Technician Foreman Driver & Labour Jobs In Saudi Arabia

Express Newspaper On 06 July, 2015(Monday)


Sunday 5 July 2015

پير مظهر چوي ٿو




سنڌ جي تعليم کاتي جي تاريخي ڪرپٽ ترين وزير پير مظهر چوي ٿو منهنجي دور ۾ 30 هزار غير قانوني ڀرتيون ڪامورن ڪيون. اهي سڀ ڪامورا تنهنجا چمچا ها جن ڪروڙين روپيا توکي گڏ ڪري ڏنا هاڻي شرم نٿو اچي توکي وٺڻ مهل ٻه هٿ هاڻي وري توبهه توبهه......... چور چور آ پوءِ پير ڇو نه هجي. . استاد لياقت ميراڻي
 

سانس کے ذریعے معدے کے کینسر کی تشخیص کرنے والا آلہ تیار

سانس کے ذریعے معدے کے کینسر کی تشخیص کرنے والا آلہ تیار





لندن: ماہرین نے سانس کے ذریعے معدے کے کینسر کی تشخیص کرنے والا ایسا جدید آلہ تیار کیا ہے جو معدے کے کینسر کی 90 فیصد درست تشخیص کرسکتا ہے۔
برطانوی ماہرین کی جانب سے تیار کیا جانے والا آلہ پیٹ میں کینسرزدہ رسولیوں کی خاص بو کو بھانپتے ہوئے مرض کا پتا چلاتا ہے اوریہ سرطانی اورغیرسرطانی رسولیوں کے درمیان واضح فرق بھی کرسکتا ہے۔ ماہرین نے تجرباتی طورپراسے 200 مریضوں پر آزمایا جن میں سانس کے ذریعے معدے کے کینسر کی تشخیص میں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے روایتی طریقوں سے کینسر کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے عمل میں کم ازکم 6 گھنٹے درکار ہوتے ہیں لیکن اس آلے سے معدے اوراس کی نالی میں پائے جانے والے کینسرکو بہت درستگی سے ناپا جاسکتا ہے اور یہ عمل صرف چند منٹوں میں مکمل ہوجاتا ہے۔اس آلے کے بعد مریض کواینڈواسکوپی کی ضرورت نہیں رہتی اور اس طرح مریض مزید رقم صرف کرنے اور تکلیف دہ اینڈوسکوپی سے بچ جاتا ہے۔
ماہرین کےمطابق پیٹ اور معدے کے کینسر کا عموماً اس وقت پتا چلتا ہے جب بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے اور پوری دنیا میں کینسر سے اموات کی 15 فیصد معدے کے کینسر سے ہی ہوتی ہے۔ ماہرین نے اس ایجاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل معدے اور آنتوں کے سرطان کے ٹیسٹ تکلیف دہ، وقت طلب اور پیچیدہ تھے لیکن اس ایجاد کےبعد اب یہ عمل آسان ہوجائے گا۔

گوگل نے مریضوں کی صحت کی آگاہی فراہم کرنے والا جدید بینڈ تیار کرلیا

گوگل نے مریضوں کی صحت کی آگاہی فراہم کرنے والا جدید بینڈ تیار کرلیا





سان فرانسسكو: گوگل لیبارٹریزنے حال ہی میں کلائی پر پہننے والے ایسے بینڈ متعارف کرائے ہیں جن کے ذریعے 24 گھنٹے مریض میں صحت کی اہم علامات پر نظر رکھی جاسکے گی اور اس کا ڈیٹا فوری طور پر ڈاکٹروں تک پہنچایا جاسکے گا۔
گوگل کی جانب سے متعارف کرانے والا یہ گھڑی نما آلہ نبض، دل کی دھڑکن، جلد کا درجہ حرارت اورسورج کی روشنی اور شور جیسے بیرونی عوامل بھی نوٹ کرسکتا ہے اس کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ وہ ڈاکٹروں کو فراہم کرتا رہے گا تاکہ کسی ہنگامی حالت میں ڈاکٹر فوری طور پر کوئی فیصلہ کرسکیں۔
کمپنی کے مطابق اس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو تحقیق اور کلینکل ٹرائلز (طبی آزمائش) کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں مریض ایسے ہیں جنہیں ہر لمحہ طبی نگہداشت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور گوگل کی اس ایجاد کا مقصد بھی ایسے لوگوں کی نگہداشت ہے۔
گوگل کی اس پروڈکٹ کی باقاعدہ آزمائش شروع ہوگئی ہے جب کہ اسے فروخت کرنے کے لیے گوگل کو امریکا اور یورپ کے مجاز اداروں سے اجازت درکار ہوگی۔ گوگل میں لائف سائنسسز سے وابستہ ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے بینڈ کی مدد سے مستقبل میں ہونے والے امراض کی پیش گوئی کرنا بھی ممکن ہوگا اور اس طرح کوئی بھی شخص احتیاط اختیار کرکے اپنی زندگی بہتر بناسکے گا۔

کینسر، ایڈزاورایبولا کی کرشماتی دوا تیارکرلی، شمالی کوریا کا دعوی

کینسر، ایڈزاورایبولا کی کرشماتی دوا تیارکرلی، شمالی کوریا کا دعوی




کینسر، ایڈز،اور ایبولا؛ دور حاضر کے مہلک ترین امراض ہیں۔ مؤخرالذکر دو بیماریاں لاعلاج ہیں جب کہ کینسر بھی تیسرے مرحلے میں لاعلاج ہوجاتا ہے۔
دنیا بھر کے سائنس ان مہلک امراض کا علاج ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بالآخر اب شمالی کوریا کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایسی کرشماتی دوا تیار کرنے میں کام یاب ہوگئے ہیں جو ان تینوں جان لیوا بیماریوں کا علاج ہے!یہ دعویٰ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے توسط سے سامنے آیا ہے۔
شمالی کوریا کے سائنس دانوں نے کینسر، ایڈز اور ایبولا کا توڑکرنے والی دوا کرشماتی دوا تیار کرلی ہے۔ یہ دوا کیمیائی کھاد اور دیگر اجزا کے آمیزے ملی مٹی میں اُگائی گئی جن سنگ نامی جڑی بوٹی سے تیار کی گئی ہے۔ تاہم بہ طور کھاد استعمال کیے جانے والے اجزا کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق حیرت انگیز دوا کو Kumdang-2 کا نام دیا گیا ہے۔ دوا محلول کی شکل میں ہوگی اور اسے انجکشن کے ذریعے متاثرہ مریض کے جسم میں داخل کیا جاسکے گا۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق سرکاری سائنس داں ڈاکٹر جون سنگ ہو نے دوا کی تیاری کے مراحل کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا،’’ محققین نے دوا کی تیاری کے لیے نایاب ارضی عناصر ( rare earth elements) کو جن سنگ میں داخل کیا۔ اس مقصد کے لیے ان عناصر پر مشتمل کھاد مٹی میں ملائی گئی جس میں جن سنگ کاشت کی گئی تھی۔ دوا کا انجکشن ان ہی پیچیدہ مرکبات سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ دوا انسانی جسم کے دفاعی نظام کو حیران کُن قوت بخشتی ہے، جس کی وجہ سے جسم مہلک ترین امراض کے خلاف مزاحمت کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔‘‘
شمالی کوریا کی جانب سے Kumdang-2 کی ویب سائٹ بھی بنادی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق دوا کا تجربہ افریقا میں ایڈز کے مریضوں پر کیا گیا۔ 56 فی صد مریض دوا کے کرشماتی اثرات کی بہ دولت ایڈز سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے جب کہ 44 فی صد کی حالت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
شمالی کورین سائنس داں کے مطابقKumdang-2 کینسر کا بھی شافی علاج ہے، مگر اس ضمن میں انھوں نے مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی کہ آیا کینسر کے مریضوں پر اس دوا کا تجربہ کیا گیا تھا یا نہیں۔
عالمی سطح پر شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا۔ وجہ یہ ہے کہ ماضی میں بھی اس ملک کے آمر حکمرانوں کی جانب سے ناقابل یقین اور مضحکہ خیز دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔ مثلاً یہ کہ شمالی کوریا کے آنجہانی حکمران اور موجودہ آمر کم جون اُن کے والد کم جونگ ال جادوئی طاقتوں کے مالک تھے، اسی لیے انھیں ٹوائلٹ جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی۔ نیز یہ کہ کم جونگ ال کی پیدائش شمالی کوریا کی پہاڑی چوٹی پر ہوئی تھی، اور عین پیدائش کے وقت آسمان پر دہری قوس قزح اور ایک نیا ستارہ نمودار ہوگیا تھا۔ تاہم شمالی کوریا کے ریکارڈ کے مطابق آنجہائی حکمران نے سائبیریا میں جنم لیا تھا۔

دوران ڈرائیونگ وہ غلطیاں جو بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہیں

دوران ڈرائیونگ وہ غلطیاں جو بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہیں







 کراچی: ڈرائیونگ کے دوران ہم اکثر اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ غلطیاں مہنگی بھی ثابت ہو سکتی ہیں اور کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔
ناتجربہ کاری:
پاکستان میں کم عمر ڈرائیورز کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جن کی نا تجربہ کاری کے باعث بڑے بڑے حادثات رونما ہو جاتے ہیں اور اگر انھیں پولیس اہلکار پکڑ بھی لیں تو وہ پیسے دے کر چھوٹ جاتے ہیں۔
ون ویلنگ اور کرتب دکھانا:
آج کل کے کم عمر نوجوان بڑی بڑی شاہراہوں پر تیز ٹریفک کے دوران ون ویلنگ اور کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں اور ایسے حادثات اپنے اکثر اپنے ارد گرد دیکھنے کو ملتے ہیں۔
سگنل توڑنا:
پاکستان جیسے ملک میں سگنل توڑنے کو فخر کی بات سمجھا جاتا ہے اور بہت سے لوگ جلد بازی میں سگنل توڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات انھیں ایسا کرنا مشکل بھی پڑ جاتا ہے اور یا تو وہ ٹریفک پولیس کے ہاتھوں دھر لئے جاتے ہیں یا پھر اپنا ایکسیڈنٹ کروا بیٹھتے ہیں۔
اوور ٹیکنگ کرنا:
مغربی ممالک میں اپنی لین سے ہٹ کر ڈرائیونگ کرنے پر ڈرائیور حضرات کو بھاری بھرکم جرمانے عائد کرنے پڑتے ہیں لیکن پاکستان میں اوور ٹیکنگ کرتے وقت آگے اور پیچھے والی گاڑیوں کی پرواہ کئے بغیر صرف اپنی سہولت کو دیکھا جاتا ہے جو بعض اوقات بڑے حادثات کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔
اوور اسپیڈنگ:
اوور اسپیڈنگ بھی حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے، اسپیڈ چیکنگ پر جرمانہ نہ ہونے کے باعث جلد بازی میں گاڑی ضرورت سے زیادہ تیز چلاتے کی کوشش میں حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔
بغیر چین کور اور ہیڈ لائٹ کے گاڑی چلانا:
موٹر سائیکل سوار اکثر چین سے آواز آنے کے بعد چین کور اتار لیتے ہیں اور جب اس پر خواتین سوار ہوتی ہیں تو ان کے دوپٹے یا برقعے چین میں پھنس جاتے ہیں جس کے باعث کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی یا موٹر سائیکل کو ہیڈ لائٹ کے بغیر چلانا بھی کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
چلتی گاڑی سے تھوکنا:
چلتی گاڑی سے تھوکنے یا کسی چیز کے پھینکنے کے حوالے سے یورپین ممالک میں تو سخت قوانین موجود ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی ہوتا ہے لیکن پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش جیسے ممالک میں جہاں پان اور گٹکے کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے لوگ اپنی جان اور روڈ کی صفائی کی پروا کئے بغیر چلتی گاڑی کا دروازہ کھول کر تھوک باہر پھیکنے کی کوشش کرتے ہیں جو کسی جان لیوا حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔
ضرورت سے زیادہ مسافر بھٹانا:
جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں چنگ چی کو غریبوں کی سواری قرار دیا جاتا ہے لیکن چنگ چی مالکان زیادہ پیسوں کی لالچ میں ضرورت سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث اکثر ہمیں یہ موٹر سائیکل نما گاڑی پیچھے سے کھڑی ہوتی نظر آتی ہے جو پیچھے سے آتی گاڑیوں کے لئے بھی خطرناک ہوتی ہے اور چنگ چی میں بیٹھے مسافروں کے لئے بھی۔
دوران ڈرائیونگ گانے سننا:
بہت سے لوگ ڈرائیونگ کے دوران گانے سننے کے عادی ہیں اور میوزک کے بغیر انھیں ڈرائیونگ کا مزہ ہی نہیں آتا لیکن بعض اوقات ان کی توجہ گانے پر مرکوز ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔

’ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے‘

رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں کو جلد عدالت میں پیش کیا جاتا ہے اور انھیں تمام قانونی حقوق دیے جارہے ہیں
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ اور نیم فوجی ادارے سندھ رینجرز نے ایک دوسرے پر براہ راست سنگین الزامات لگائے ہیں۔
سندھ رینجرز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت عسکری ونگ چلاتی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ رینجرز نے صوبہ سندھ کو مقبوضہ سندھ بنادیا ہے۔
دونوں طرف سے یہ الزامات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جبکہ شہر میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے۔
رینجرز کے ترجمان نے سنیچر کو رات گئے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ’ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے اس لیے اس کے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کیے جا رہے ہیں۔‘
رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں کو جلد عدالت میں پیش کیا جاتا ہے اور انھیں تمام قانونی حقوق دیے جا رہے ہیں۔
رینجرز کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ’رینجرز کا آپریشن کسی سیاسی، مذہبی یا لسانی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ گروہوں کے عسکری ونگ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے۔‘
رینجرز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں کچھ لوگ خود بھی گرفتاری دے رہے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں امن کے لیے رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ہیں۔
رینجرز کی جانب سے اس سال مارچ میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اس کی آس پاس کی عمارتوں پر چھاپے اور مطلوب ملزمان سمیت درجنوں افراد کی گرفتاری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ رینجرز کے ترجمان نے ایم کیو ایم پر عسکری ونگ چلانے کا دعویٰ کیا ہے اور اعتراف کیا ہے کہ اسی وجہ سے اس کے تنظیمی عہدیداروں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
null
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ رینجرز نے صوبہ سندھ کو مقبوضہ سندھ بنادیا ہے
رینجرز کے ترجمان کے بیان پر اتوار کی صبح متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ردعمل آیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں رینجرز کے ترجمان کے بیان کو انتہائی گمراہ کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ رینجرز کے ترجمان کابیان اس حقیقت کااعتراف ہے کہ آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے ’اب اس بات میں کوئی شبہ نہیں رہ گیا کہ آپریشن کامقصد کراچی سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا نہیں بلکہ ایم کیوایم کوختم کرناہے۔‘
اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے شہریوں پر رینجرز غیرآئینی، غیرقانونی اور زمانہ جاہلیت کے ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔ ’ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور رینجرز نے پورے سندھ کو مقبوضہ سندھ بنادیا ہے۔‘
ایم کیو ایم کے ایک اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے رینجرز کی کارروائیوں سے آگاہ کرنے کے لیے سنیچر کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون بھی کیا مگر ’پہلی کال پر آواز صاف نہیں آ رہی تھی اور قائم علی شاہ اپنی ضعیف العمری کے باعث الفاظ کو صحیح معنوں میں سمجھ نہیں پارہے تھے مگر دوسری بار کال کرنے پر ان کے آپریٹر نے اٹھایا اور اس نے کچھ دیر میں کال کرنے کا وعدہ کیا مگر انھوں نے کال نہیں کی۔‘
ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق بعد میں الطاف حسین نے ’پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کو دبئی میں دو فون نمبروں پر کئی بار کال کی مگر وہاں بھی کسی نے فون نہیں اٹھایا۔‘
الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا ’سندھ آگ میں جل رہا ہے لیکن قائم علی شاہ کا غیرذمہ دارانہ رویہ اور آصف علی زرداری کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انھیں سندھ دھرتی اور سندھ کے باسیوں سے ذرہ برابر نہ کوئی محبت ہے اور نہ ان کے مستقبل کی فکر ہے۔‘
null
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو رینجرز اور پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتار کرکے ان پر انسانیت سوز تشدد کیا جارہا ہے
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے سنیچر کو کراچی میں ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پروٹیکشن ایکٹ ملک دشمنوں کے خلاف بنایا گیا تھا لیکن بظاہر اسکا استعمال صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہو رہا ہے جو ایم کیو ایم پر ظلم ہے اور اس میں ان کے بقول حکومت سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ برابر کے شریک ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’ایم کیو ایم کے پاس آخری امید عوام سے رجوع کرناہے ہم اس ظلم و ستم کے خلاف عوام سے رجوع کرکے جلد پر امن احتجاجی مہم کا آغاز کریں گے۔‘
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو رینجرز اور پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتار کرکے ان پر انسانیت سوز تشدد کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں جو کچھ ہورہا ہے وہ دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا تھا لیکن اس آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کی تنظیمی سرگرمیوں کو مفلوج کیا جارہا ہے۔

نه چاهت ، نه محبت نه عشق ۽ نه وري وفا ڪجھ به نه هو ان شخص وٽ سواءِ حُسنَ جي .!!!


نه چاهت ، نه محبت 
نه عشق ۽ نه وري وفا 
ڪجھ به نه هو ان شخص وٽ 
سواءِ حُسنَ جي .!!!



ھوشيار