Wednesday 13 August 2014

سندھ میں تین مندروں پر حملہ





اُنھوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے کہنے پر پولیس نے نہ صرف مظاہرین پر تشدد کیا بلکہ ان ہندوؤں کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار بھی نہیں کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے جس پر مناسب قانون سازی کی جائے۔
سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی ایاز سومرو اور شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو جذباتی انداز میں نہیں لینا چاہیے۔ اُنھوں نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے، پہلے پولیس کو اس کی تفتیش مکمل کرلینے دیں تو پھر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
عمر کوٹ سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی چھان بین کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
اُنھوں نے کہا کہ صرف سندھ میں ہی نہیں بلکہ صوبہ بلوچستان میں بھی ہندو تاجروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہندو برادری میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری حکومتِ وقت پر عائد ہوتی ہے اور حکومت اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں صوبائی حکومتوں سے بھی بات کرے گی۔
قومی اسمبلی میں اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ تاہم اس کمیٹی میں شامل اراکین کے ناموں کو چند روز میں حتمی شکل دی جائے گی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بھی کچھ عرصہ قبل اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے حکومت کو خصوصی فورس قائم کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے تاہم اقلیتوں کا کہنا ہے اس ضمن میں حکومت کی طرف سے ابھی تک عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔

0 comments:

Post a Comment